Add Poetry

دل جو تیرا مُنتظر تھا کسی اور کو دیا گیا

Poet: احسن فیاض By: احسن فیاض, Badin

دل جو تیرا مُنتظر تھا کسی اور کو دیا گیا مُرشد
یعنی تیرا آشیانہ بھی تجھ سے چلا گیا مُرشد

پھر محض کارِ جہاں کے لیے رہا درکار ایک وجود
میں تھا عُمرِ عشق کب کی کھا گیا مُرشد

میں عکسِ مَن سے کبھی آشنہ ہی نہیں تھا
پھر ایک شخص مجھے آئینہ دکھا گیا مُرشد

کہہ دے نگاہِ حسرت سے کے میرے اب خامَ نہ لے
وہ ہر چراغِ آرزؤ میرے دل سے بُجھا گیا مُرشد

پھر مجھے زندگی نے وہ بھی دکھائے دن کے مجھے
جِن سے نَفرت تھی ان ہاتھوں میں دیا گیا مُرشد

دلِ ویراں میں مقیم فقط ایک شخص تھا
اُسے معلوم بھی تھا پھر بھی چلا گیا مُرشد

دل رؤ رہا ہے مگر وجہِ غم مجھے معلوم نہیں
وقت آج کوئی سانحہ مجھ سے چُھپا گیا مُرشد

اب غمزدہ آنکھوں سے اکثر تکتہ رہتا ہے گھر مجھے
میں سب کچھ بیماریِ غربت میں بیچ کے کھا گیا مرشد

Rate it:
Views: 337
26 Jul, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets