دل دنیا سے کٹ گیا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اسے پیار کر کے دل دنیاسے کٹ گیا ہے
ٹوٹےآہینےکی صورت ٹکڑوں میں بٹ گیا ہے

من میں ایک ذرہ بھر بھی جگہ نہیں بچی
میرا دل اس کی یادوں سے اٹ گیا ہے

جو کئی دنوں سےمیرے سر پہ لہرارہاتھا
آج وہ درد بھرا بادل بھی چھٹ گیا ہے

کل شب کوئی خواب میں ملنے آیا تھا
نہ جانے کیا سوچ کر وہ پلٹ گیا ہے

ایسےسرپھرے محبوب کاکیاعلاج کروں
جو مجھ سے نہ ملنے پہ ڈٹ گیاہے

Rate it:
Views: 356
07 Dec, 2013