Add Poetry

دل فسردہ ہے، نگاہیں ہیں پشیمان بہت

Poet: طالب حسین ثباؔت By: Nazim ZarSinner, Pakpattanshar

دل فسردہ ہے، نگاہیں ہیں پشیمان بہت
پیار آساں ہے مگر اس میں ہیں نقصان بہت

بدلہ چاہت کا جفاؤں سے ہے دیتی دنیا
دل کی چاہت نے کیے گھر یہاں ویران بہت

چاند کو پانے کی چاہت تو سبھی رکھتے ہیں
دیکھنا سہل ہے، پانا نہیں آسان بہت

حسن والوں نے بہت لوٹا ہے دیوانوں کو
کیوں کہ پاس ان کے پھنسانے کا ہے سامان بہت
 

Rate it:
Views: 119
11 Feb, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets