پسند آئے گا تم کو دل ہمارا لے کے دیکھ
کتنا چاہیں گے، دل ہم سے لگا کے دیکھ
بہت سپنے سجائے ہونگے تو نے دل میں
اپنے سپنوں میں ہم کو زرا بسا کے دیکھ
تیری دنیا میں روشنی ہی روشنی ہوگی
دل میں ہمارے پیار کا دیا جلا کے دیکھ
تیرے چہرے کی مسکراہٹ لوٹ آئے گی
لبوں پہ ہمارے پیار کی مہر لگا کے دیکھ
تیری آنکھوں کی چمک سدا بہار ہو جائیگی
اپنی آنکھوں میں تصویر ہماری بسا کے دیکھ
جلیں گے دنیا والے ہماری محبت کے انداز سے
اپنی پلکوں پہ ہم کو اک بار بٹھا کے دیکھ
جاوید تیرا ہے، دل اسکا پگھلتا ہے تیری خاطر
اب وقت ہے گرم لوہے پہ ضرب لگا کے دیکھ