جب نظارہ کہکشاں ہونے لگا
دل مرا پھر سے جواں ہونے لگا
آگ میں جلتے مناظر دیکھ کر
چشم حیراں میں دھواں ہونے لگا
دل کی دھڑکن میں قدم رکھتے ہی وہ
دل لگی کی داستاں ہونے لگا
پہلے پہلے پیار آنکھوں میں پڑھا
پڑھتے پڑھتے بیکراں ہونے لگا
ایک مدت بعد جو دیکھا اسے
عاشقی کا پھر گماں ہونے لگا
چاند جب نکلا تو وشمہ دل مرا
روشنی سے جاوداں ہونے لگا