دل چلا ہے سراب کے پیچھے
Poet: Azharm By: Azharm, Dohaدل چلا ہے سراب کے پیچھے
عشق خانہ خراب کے پیچھے
عکس تھا آئنے میں آشفتہ
قید رکھا ہو آب کے پیچھے
کیا عجب ہے؟ اُسے بچھڑنا تھا
آخر شب تھا خواب کے پیچھے
کچھ بُرا ہو تو اس تجسس کا
کیا چھپا ہے نقاب کے پیچھے
میں نے جب کہہ دیا محبت ہے
کیوں پڑے ہو حساب کے پیچھے
پھر محبت کو میں نے جانے دیا
کون جاتا عذاب کے پیچھے
وہ بھلا یوں ہی پی گیا اظہر؟
کچھ سبب تھا شراب کے پیچھے
More Love / Romantic Poetry







