دل کا امیر
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMدل کا امیر ہوں جیب مگر خالی ہے
اپنی تقدیر بھی رات کی طرح کالی ہے
بٹوے پہ خزاں کا راج رہتا ہے
میرےدل میں ہر جانب ہریالی ہے
کشکول لیےجوتیرے در پہ کھڑا ہے
وہی دیوانہ تیری محبت کا سوالی ہے
ہمیں تو کوئی مسرت راس ہی نہیں
آج کسی کی عید تو کسی کی دیوالی ہے
اے دوست آج تو آئے یا نا آئے
ہم نے تیرے نام کی محفل غم سجالی ہے
More Love / Romantic Poetry






