دل کا خدا ھونے تک

Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSA

عمر گزری ھے محبت میں جدا ھونے تک
وہ نہ مل پایا ہمیں دل کا خدا ھونے تک

راز دل اسکو بتانے میں بڑی دیر ھوئی
ھم نے کچھ خواب بنے اس کے خفا ھونے تک

اسکی پلکؤں پہ ستاروں نے کمند جو ڈالی
چاند بادل سے نکل آیا صبح ھونے تک

اسکے گجروں میں جو موسم کی ادائیں دیکھیں
وقت کچھ رک سا گیا میرے فنا ھونے تک

Rate it:
Views: 553
24 Oct, 2012