دل کا کیا ہےکام یہ ہم آج تک سمجھے نہیں
چیز کیا ہوتی ہےیہ غم آج تک سمجھے نہیں
چوٹ لگتی ہے کسی کو دل مرا دکھتا ہے کیوں
کیوں خوشی پہ آنکھ ہو نم آج تک سمجھے نہیں
کون تنہا ہےمگر احساس تنہائی بہت
دور کیوں رہتا ہے جانم آج تک سمجھے نہیں
مرتے دم جب دیکھ کر تجھ کو دھڑک اٹھا تھا دل
دم میں کیسے آیا تھا دم آج تک سمجھے نہیں
زندگی ہر روز بڑھتی ہے یہ ہی آیا سمجھ
روز ہو جاتی ہے کیوں کم آج تک سمجھے نہیں
کیا نظر کے تیر نے مارا سمجھ آیا ذرا
کیا کمان ابروء خم آج تک سمجھے نہیں
تجھ سے ملنے میں رکاوٹ تھا زمانا تھا پتا
باریشیں ہونگیں چھما چھم آج تک سمجھے نہیں