Add Poetry

دل کرتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

دل کرتا ہے ان سے باتیں
کرتے کرتے کرتے جائیں

اور اپنی آنکھوں میں ان کی
صورت بھرتے بھرتے جائیں

وہ جو سوچیں وہ جو چاہیں
بند آنکھوں سے کرتے جائیں

وہ کچھ جانیں یا نہ جانیں
اپنے من کی کہتے جائیں

انکی چاہت کے صدقے ہم
اپنا جیون کرتے جائیں

اپنے جیون کا ہر لمحہ
نام انہی کے کرتے جائیں

جب وہ ہم سے پوچھیں
کن سپنوں میں رہتے ہو

کھول دیں اپنی بند آنکھیں
اور انکا درپن بنتے جائیں

دل کرتا ہے ان سے باتیں
کرتے کرتے کرتے جائیں

Rate it:
Views: 1015
24 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets