دل کرے تو آ جانا ۔۔۔۔۔۔۔
Poet: By: AF(Lucky), Saudi Arabiaدل کرے تو آ جانا
مجھے اپنا منتظر پاؤ گے
مجھے ساحل سمندر پے بھی
بن اپنے پیاسا پاؤ گے
جو مدت پہلے مل کر
خواب دیکھا تھا
اسے میری آنکھوں میں
روشن پاؤ گے
جو تیری راہوں میں
چراغ جلایا تھا
اسے جلتا پاؤ گے
میری آنکھوں میں
اپنے لیےوہی کشش پاؤ گے
اور میرا چہرہ جو
تجھے دیکھ کر کھلتا تھا
آج بھی تمہارے آنے پے
اسے کھلتا ہی پاؤ گے
جو لب تیرے لیے
دعاؤں سے سجے رہتے تھے
انہیں تم سجا ہی پاؤ گے
جو دل تھا تیرے لیے
محبت سے پرنور
اسے تم پرنور ہی پاؤ گے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






