دل کسی کا چرانا ٹھیک نہیں

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

دل میں اٹھتی ہوئی امنگوں کو
بے وجہ گدگدانا ٹھیک نہیں

جل نہ جائیں کہیں یہ شوق کے پر
شمع کے پاس جانا ٹھیک نہیں

اب تو جلوہ فگار ہو ساقی
اس قدر آزمانا ٹھیک نہیں

پہلے کیا کم ہیں قیس صحرا میں
دل کسی کا چرانا ٹھیک نہیں

حسن تیرا کہیں چرا نہ لے
چاند کو رخ دکھانا ٹھیک نہیں

ابھی سویا ہے میکدے میں نواز
تیرا پلکیں اٹھانا ٹھیک نہیں

Rate it:
Views: 484
04 Mar, 2011