مجھے دل کی بات وہ کہنے نہیں دیتا
غموں کو تنہا مجھے سہنے نہیں دیتا
اپنے دکھوں کو چھپا لیتا ہے مسکراہٹوں سے
مگر مجھے کبھی اداس رہنے نہیں دیتا
اپنے پیار کی زنجیر میرے پاؤں میں ڈال کر
ایک پل بھی آنکھوں سے اوجھل ہونے نہیں دیتا
میرے خوابوں میں آکر ہلچل مچا دیتا ہے
مجھے سکون سےوہ سونے نہیں دیتا
ستم کرنے پہ آئے تو انتہا کر دیتا ہے
اور ستم ظریفی یہ ہے کہ رونے نہیں دیتا