دل کی بات

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اپنے دل کی بات کسی کو بتائی نہیں جاتی
دیکھے بنا کسی کی تصویر بنائی نہیں جاتی

جس بزم میں سخن شناس نہ ہوں
اس محفل میں شاعری سنائی نہیں جاتی

جس کا انداز سب سے جدا ہے
اس کی مورت آنکھوں سے ہٹائی نہیں جاتی

تجھ سے ملے ہیں سدا غم ہمیں
اس طرح سے یاری نبھائی نہیں جاتی

جس کی باتوں میں محبت کی مٹھاس نہ ہو
وہ صورت من میں بسائی نہیں جاتی

Rate it:
Views: 750
23 Oct, 2008