دل کی تاروں بنا بھی اک ساز ہوتا ہے

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

دل کی تاروں سے بنا بھی اک ساز ہوتا ہے
جو سارے باقی سازوں سے ممتاز ہوتا ہے
اُس کو سنتے ہیں سمجھتے ہیں سبھی دل والے
ہر ایک دل کو تو اُس پہ ناز ہوتا ہے
محبت کو جتنا چھپا ؤ، یہ چھپتی نہیں ہے
چھلکے نہ جو آنکھوں سے ، وہی تو راز ہوتا ہے
زندگی کی راہیں مشکل بڑی ہیں کاشف
کہیں نشیب ہوتا ہے تو کہیں فراز ہوتا ہے

Rate it:
Views: 357
31 Oct, 2016