دل کی دنیا سونی سی ہو گئی ہے

Poet: Sohail Abbas By: Muhammad Sohail Abbas, kot sultan(layyah)

دل کی دنیا سونی سی ہو گئی ہے
کچھ دنوں سے بے سکونی سی ہو گئی ہے

جب سے آئی ہے اپنی طبیعت میں خاموشی
وہ بھی کچھ باتونی سی ہو گئی ہے

کچھ تو اپنی نظروں کا قصور ہے
اور کچھ وہ بھی منموہنی سی ہو گئی ہے

ٹوٹے گی نہیں آسانی سے کہ اب
اس سے نسبت اندرونی سی ہو گئی ہے

دیکھ رہے تھے وہ ہمیں پیار سے
بات آج انہونی سی ہو گئی ہے
 

Rate it:
Views: 751
05 Nov, 2008
More Love / Romantic Poetry