دل کے ارماں کو میرے خوب ابھارا اس نے
Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachiدل کے ارماں کو میرے خوب ابھارا اس نے
 ایسا معصوم تھا کہ پیار سے مارا اس نے
 
 قتل ہوتے نہ چراغوں سے اندھیرے اب تک
 کاش چہرے سے حجاب ہوتا نہ اتارا اس نے
 
 ذاتِ عاشق بھی عجب حوصلہ مند ہوتی ہے
 ایک اس ضمن میں ہی، ہے تو نکھارا اس نے
 
 اضطرابِ دلِ مجبور بڑھا جاتا ہے
 کردیا ہے مجھے حالات کا مارا اس نے
 
 جلوہءِ طور تو عاشق کیلئے تھا ورنہ
 اپنی قدرت کا نشاں ہر سو اتارا اس نے
 
 میں تو بیگانہءِ اندازِ خرد ہوں احسن
 پند و نصیحت بھی نہ سمجھی ہے گوارا اس نے
More Love / Romantic Poetry






