دل کے زخم دل میں ہی دبا کے جیتے ہیں
ہم اپنے ہاتھوں کی لکیروں کو دوش دیتے ہیں
ان ہاتھوں کی لکیروں کو بدلنا ہے کبھی سوچا نہیں
قسمت اپنی سمجھ کر دل پہ ہر زخم لیتے ہیں
نہ گر ایسا پایا نہ ہی یہ جان سکے
اپنی جان پہ ہر پل موت کا کھیل کھیلتے رہے
جائیں تہ جائیں کہاں ہم کس کو تلاش کریں
بیوفائوں کے شہر میں وفا کو تلاش کرتے ہیں
قسمت کے بھنور میں جو پھنسی کشتی اپنی خیال
خدا کے ہوتے ہوئے بھی ناخدا کو ڈھونڈتے ہیں