دھڑکنوں میں محسوس ہوتا ہے وہ مجھے
جزبات میں میرے بہتا ہے ایسے
سمندر میں بہے پانی آزاد جیسے
بے پرواہ سی ہوا جیسا
بارش کی بوندوں جیسا
لگتا ہے کچھ خاص وہ مجھے
اپنا بہت کوئی دل کے پاس ہو جیسے
صبح کی پہلی کرن جیسا
رات کی ٹھنڑی چاندنی جیسا
ساتھ ہے اس کا اور میرا ایسے
روح کا تعلق جسم سے جیسے