دنیا سےمیں بےخبر رہتا ہوں
تیرےغم سےدیدہ تر رہتاہوں
زندگی میں تیرا ساتھ راس نہیں
توپاس ہےکرتایہ تصوررہتاہوں
مجھے کہاں ڈھونڈھتےپھرتےہو
میں تمارےدل کےاندررہتا ہوں
خوشبو کی طرح آتی ہےتیری یاد
دن رات اس سےمعطررہتاہوں
اےدوست کیا بتاؤں میں اپنا حال
مولاکا کرم ہےپہلےسےبہتررہتاہوں