Add Poetry

دو بول محبت کے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

کوئی تو ہو جو میرا درد بٹانے آئے
مجھے دو بول محبت کے سنانے آئے

اس امید پہ بیٹھا ہوں تیری راہ میں
شاید تو پیار سے مجھے گلے لگانے آئے

اب اتنے مانوس ہو گئے ہیں تنہائی سے
آرزو نہیں رہی کے کوئی دل بہلانے آئے

ہمیں اب مزید ستم سہنے کی ہمت نہیں
کوئی اسے کہہ دے اب نا دل دکھانے آئے

ہمیں تو آج بھی اس کا انتظار ہے
آخری بار ہی سہی وہ آئے کسی بہانے آئے

Rate it:
Views: 404
02 Apr, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets