Add Poetry

دو کنارے بحر کے ہوتے ہیں کیا؟

Poet: طالب حسین ثباؔت By: Nazim ZarSinner, Pakpattanshar

دو کنارے بحر کے ہوتے ہیں کیا؟
بے وفا جو لوگ ہوں، روتے ہیں کیا؟

مشعلیں جلتی ہوں گی طوفانوں میں
لیک صحرا بھی چمن ہوتے ہیں کیا؟

ہے تمھارا کام سونا رات دن
دوست! عاشق لوگ بھی سوتے ہیں کیا؟

گل کتابوں میں پڑے ہی رہ گئے
تحفے ایسے پیار کے کھوتے ہیں کیا؟

منحصر ہے کیا ملے گا کل ہمیں
اِس پہ ہی: امروز ہم بوتے ہیں کیا؟

درمیاں وعدے محبّت کے ثباؔت
سارے نا منظور سمجھوتے ہیں کیا؟

Rate it:
Views: 233
11 Feb, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets