دِل و نظر پہ مرے تجھ کو اختیار سہی
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKدِل و نظر پہ مرے تجھ کو اختیار سہی
کہ میرے گِرد ترے پیار کا حِصار سہی
صداقتوں کی کوئی تو سز ا ملے آخر
کہیں تو لے کے چلو مجھ کو سوۓ دار سہی
جو وقت بیت گیا لوٹ کر نہ آۓ گا
اگرچہ اپنے کئے پر وہ شرمسار سہی
ملی نہ کوئی خوشی مجھ کو ذات سے تیری
محبتوں کا تو اِک بحرِ بے کنار سہی
کِسی طرح بھی رواں زندگی کو رکھنا ہے
جو تو نہیں تو فقط تیرا اِ نتظار سہی
محبتوں میں کسی اِک کا ہو کے رہ جانا
خطا ہے گر تو چلو ہم گنا ہگار سہی
چمن کے پھول سبھی آپ کا مقدر ہیں
مرے نصیب میں اُجڑی ہویٔ بہار سہی
تمہارے غم نے نہ جینے دیا کبھی عذرا
زمانے بھر کے مجھے پیش غم ہزار سہی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad