دھوپ چھاؤں جیسا اسکا مزاج ہے
میرا ستم گر ہی میرا چارہ ساز ہے
وفا بھی جتاتا ہے بیوفاؤں کی طرح
جفائیں دکھاتا ہے کج اداؤں کی طرح
اپنوں سے سوا اپنا بیگانہ بھی وہی
ناآشنا ہو کر بھی ناآشنا وہی
شکریہ ----- نظر میں ہے
دل میں ----- گلہ بھی ہے
نامہرباں سہی وہ میرا مہرباں بھی ہے
میرا ہمنوا ہے وہ ہی میرا دمساز ہے
دھوپ چھاؤں جیسا اسکا مزاج ہے
میرا ستم گر ہی میرا چارہ ساز ہے