Add Poetry

دھڑکنیں محبت کی دل نشین خاموشی

Poet: Nazir Waheed By: waheed, Islamabad

دھڑکنیں محبت کی دل نشین خاموشی

مرحبا اے ہنگامو آفرین خاموشی

کج بیاں ٹھکانوں سے دور اک خرابے میں

گھر بنا کے رہتی ہے اک ذہین خاموشی

شام ہے یہ وعدے کی عشق کے ارادے کی

اک جواں سا سناٹا اک حسین خاموشی

سامنے جو آ جاؤں کیفیت حیا کی پھر

ٹانک دے گی پلکوں پر نازنین خاموشی

ٹوٹ کر جو بکھروں گا دیکھ لے گی دنیا پھر

اک مکاں محبت کا اور مکین خاموشی

گفتگو تو تجھ سے تھی روبرو میں خود سے تھا

اک فلک سا ہنگامہ اک زمین خاموشی

بے وفا خیالوں سے زخم کے حوالوں سے

کیا سوال کرتی پھر وہ حسین خاموشی

Rate it:
Views: 813
13 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets