دیوانہ کوئی راہ میں بیٹھا ہو جیسے

Poet: Tanzila Yousaf By: Tanzila Yousaf, Lahore

دیوانہ کوئی راہ میں بیٹھا ہو جیسے
پروانہ شمع پہ قربان ہو جیسے

ہم ترے نافرمان ہیں مالک
لطف و کرم کی بارش ماننے والے پر ہو جیسے

مر جانے کی تمنالئے پھرتے ہیں
جینا دشوار ہو جیسے

تیرے دیدار کو یوں مچلتے ہیں
سانس لینا ہم پہ لازم ہو جیسے

اس کے ہونٹوں پہ تبسم لہجے میں تھکن عریاں تھی
زندگی بہت آسودہ گزاری ہو جیسے

Rate it:
Views: 429
08 Feb, 2017