Add Poetry

دیکھ پورا ہو رہا ہے ایک ہو جانے کا خواب

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

دیکھ پورا ہو رہا ہے ایک ہو جانے کا خواب
کون کہتا تھا مری خواہش کو دیوانے کا خواب

یوں تو اپنی دسترس میں ہیں منازل بھی مگر
ساری تعبیروں پہ بھاری اک ترے آنے کا خواب

زندگی شعلے کی تابانی سے ہٹ کر بھی تو ہے
موم کے آنسو کے نیچے دیکھ پروانے کا خواب

آرزو ایسی کہ ایسی۔ خوش گمانی الایماں
ہائے یہ تشنہ لبی آنکھوں میں پیمانے کا خواب

کب سے اپنی ذات میں رکھے ہوئے تھا بال و پر
شجر کی ہر شاخ پر رقصاں ہے لو دانے کا خواب

آج بھی حاصل متاع غیر ہے میرے لئے
آج بھی میرا مقدر ہے تجھے پانے کا خواب

دیکھنا اک دن بقا ڈھونڈے گی ان سے زندگی
قیس کا لاشہ پڑا ہے اور ویرانے کا خواب

پوچھئے مجھ سے کبھی اس شوق استغراق میں
کس کی آنکھوں میں سمٹ آیا تھا میخانے کا خواب

Rate it:
Views: 815
03 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets