ذرد پھولوں کو دیکھ کر اکثر
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanذرد پھولوں کو دیکھ کر اکثر
تیرے کل کا خیال آتا ہے
اڑنے لگتی ہیں سرخیاں آخر
حسن کو جب زوال آتا ہے
استواری وفا کی شرط ہے پر
مجھ کو شرط وفا قبول نہیں
ہے وفا میری حسن سے مشروط
دیکھتا گل ہوں ، گل پہ دھول نہیں
اس سے پہلے کہ ایسا ہو جاناں
تجھ کو دیکھوں بیزار نظروں سے
چھوڑ دے تو مجھے سدا کے لیے
اور کر دے آزاد پہروں سے
More Love / Romantic Poetry






