رات کو جب کوئی ستارہ ٹوٹتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

رات کو جب کوئی ستارا ٹوٹتا ہے
سحرکو کوئی خواب ہماراٹوٹتاہے
ایک باردل ٹوٹنےکا اتناغم نہیں ہوتا
مشکل ہوتی ہےجب دوباہ ٹوٹتا ہے
ہماراتمہارا ساتھ بھلا کیسےٹوٹےگا
کیا ساحل سے کبھی کنارہ ٹوٹتاہے
ہمیں جن کی محبت پہ مان ہوتا ہے
اسی کے ہاتھوں دل ہمارا ٹوٹتاہے

Rate it:
Views: 450
17 Jan, 2012