Add Poetry

رات کے پچھلے پہر نیند میں آنا سیکھو

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

رات کے پچھلے پہر نیند میں آنا سیکھو
دھیرے دھیرے سے حسیں خواب چرانا سیکھو

آئینو ایک دفعہ مجھ سے ملا لو آنکھیں
اور کچھ نہ سہی تو ٹوٹ ہی جانا سیکھو

منزلیں دیکھنا آئیں گی دبے پاؤں کبھی
سوچ میں آرزو کے دیپ جلانا سیکھو

پھول کھلتے ہیں ،پنپتے ہیں بکھر جاتے ہیں
آپ ایسا کرو کہ مجھکو بھلانا سیکھو

ٹوٹ جائے گا کسی روز ظلمتوں کا بھرم
وقت کی سیج کو کرنوں سے سجانا سیکھو

ایک دن آپ بھی پاؤ گے وسعتیں اس کی
حسن کو آپ بھی سانسوں میں بسانا سیکھو

کھل گئ تجھ پہ محبت کی حقیقت ساری
مسکراتے ہوئے اب دار پہ جانا سیکھو

دل بہانے ہی بہانے میں بہل جائے گا
درد کو آپ بھی الفاظ میں لانا سیکھو

Rate it:
Views: 910
01 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets