Add Poetry

رات ہے اندھی دن ھے کالا

Poet: Qasim Baba By: Qasim Baba, Slough, London

رات ہے اندھی دن ھے کالا
جب سے ملا ھے دیس نکالا

نفرت کے سب پوجنے والے
کوئی نہیں یہاں چاہنے والا

عمریں گزریں اندھیروں میں
صدیوں سے نە دیکھا اجالا

لوُٹتے ھیں وە جس کو چاہیں
کوٴی نہیں اُنھیں پوچھنے والا

کاش میرے حاکم کی اندھی
آنکھوں سے ہٹ جاۓ جالا

دیکھ سکے وە حال ملک کا
کیا ھُوا ، کیا ھونے والا

سب ھیں انساں پھر کیوں قاسم
کوئی ھے ادنیٰ ، کوئی ھے اعلیٰ

Rate it:
Views: 385
31 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets