رات
Poet: Shakir By: Muhammad Shakir, Birminghamنیا شہر ہے پیار کا اور نئی نویلی رات
 پکے راگوں میں الاپتی ہوئی سریلی رات
 
 شرما کے چاندنی میں ستارے کھو گئے 
 ستاروں نے رات میں دیکھی آج ذیلی رات
 
 ہجر کی صدیوں سے ملن کی گھڑیوں نے کہا 
 ارماں ہیں صد ہزار اور ایک اکیلی رات
 
 روداد جام و صراحی کسے ہے یاد
 بس اک چشم ساقی اور وہ نشیلی رات
 
 نہ چراغ راہ کوئی نہ سراغ منزل کہیں
 سفر میں تھی بس ایک سنگ میلی رات
  
More General Poetry







