راحتِ جاں مہرِ وفا تم ہو

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

جان دیتے ہیں جس پہ وہ تم ہو
دل جس کو دیا ہے وہ تم ہو

جیسے دیکھوں میں ہر اِک چہرے میں
راحتِ جاں مہرِ وفا تم ہو

زندگی کا سفر تم ہی سے ہے
میرا چمن کارواں تم ہو

غموں دُکھوں کا مرض ہے لاحق
میرا مرہم، میری دوا تم ہو

کڑے وقتوں سے میں کیوں گھبراؤں
میری ڈھارس، حوصلہ تم ہو

Rate it:
Views: 381
30 Jan, 2016