Add Poetry

راز سینے سے لگا کر میں چلی آئی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

راز سینے سے لگا کر میں چلی آئی ہوں
تیرے دکھ درد نبھا کر میں چلی آئی ہوں

تو نے جس راہ پہ لا کر مجھے چھوڑا تھا ویاں
لاش خود اپنی اٹھا کر میں چلی آئی ہوں

سو گیا تھا تو وہاں شام ملاقات مگر
صبح دم تجھ کو جگا کر میں چلی آئی ہوں

پڑ گیا وقت جو مشکل تو پکارا تو نے
تیری تقدیر بنا کر میں چلی آئی ہوں

دیکھ کر غیر کے انداز تری محفل میں
راز وشمہ کو بتا کر میں چلی آئی ہوں

Rate it:
Views: 179
13 May, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets