رسم محبت میں نہ تجھے بھلا یا جائے
Poet: Rukhsana Kausar By: Rukhsana Kausar, Jalal Pur Jattan, Gujratرسم محبت میں نہ تجھے بھلا یا جائے
کہ اس دل پر تیری اجارہ داری ہے
میں نبھا چکی اپنا ہر عہد محبت
میری ساجن میرے پیا اب تمھاری باری ہے
میری محبت کی حد دیکھاؤ ں تجھ کو
تیرے واسطے میں نے اپنی ذات ہاری ہے
اور بھی ہیں شغل میرے اردگرد
تیری چاہت مگر ہر بات سے پیاری ہے
مل پاؤ ں گی اب تجھ سے جاناں شب انتظار ختم ہوگی
بس اس گمان میں ہر رات گزاری ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






