روٹھا ہوا ہے یار مناؤں تو کس طرح
Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistanروٹھا ہوا ہے یار مناؤں تو کس طرح
اس کو یقیں وفا کا دلاؤں تو کس طرح
آتا نہیں ہے پاس محبت لئے کبھی
سنگدل ہے اس کو پاس بلاؤں تو کس طرح
شرط وفا تو کوئی بھی باندھی نہیں کبھی
اب اور اپنا پیار جتاؤں تو کس طرح
جس کی میں ہو چکی ہوں وہ میرا نہ ہو سکا
اس کو بھلا میں اپنا بناؤں تو کس طرح
اس کے بغیر شام و سحر ہیں بہت اداس
لیکن یہ بات اس کو بتاؤں تو کس طرح
جو روٹھ کر بھی یاد بہت آ رہا ہے آج
سارہ اسے میں دل سے بھلاؤں تو کس طرح
More Love / Romantic Poetry






