روگ

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

محبت کا روگ دل کو لگا لیا ہے
کسی کو زیست کا مالک بنا لیا ہے

ایک بار پیار سے دیکھا تھا اس نے
ہم نے اسے آنکھوں میں بسا لیا ہے

اس نے ہم سے زندگی مانگ کر
اس طرح ہمارا پیار آزما لیا ہے

اس کا سچا پیار ملنے کے بعد
یوں لگتا ہے کوئی خزانہ پا لیا ہے

اسے حاصل کرنا میرے لیے ممکن نہیں
یہ کہہ کر اس دل کو سمجھا لیا ہے

Rate it:
Views: 396
25 Jan, 2011