Add Poetry

رُت بدل گئی

Poet: Syed Zulfiqar Haider By: Syed Zulfiqar Haider, Dist. Gujranwala ; Nizwa, Oman

رُت بدل گئی وہ بکھری خوشیاں اب کہاں
کھلتے چہرے وہ معصوم شرارتیں اب کہاں

مل کے گزرے ہیں جو حسین پل بھول سکتے نہیں
نازنین ادایئں وہ اُڑتا آنچل اب کہاں

بے غرض محبت تھی ٹمٹما رہی تھی روشنی بھی
تیری بکھری زلفیں وہ جامِ محبت اب کہاں

اک ساتھ گزارے کس قدر حسین لمحات ہم نے
چمکتی آنکھیں متزلزل پاوَں اب کہاں

مل کر بسر کرتے تھے ہم اپنا سارا وقت
بیتی حسین راتیں وہ بکھرے ارمان اب کہاں

گھنٹوں میرے خیالوں میں کھوئے رہتے تھے اب جو انجان ہیں
میرا انتظار کرنا وہ اضطراب کی سی کیفیت اب کہاں

جب اپنے بدل گئے اوروں سے کیا شکوہ کرنا
پیار بھری باتیں وہ محبوب کے وعدے اب کہاں

وہ ہی چلے گئے جن سے تھیں وابستہ خوشیاں میری
پیار بھرے نغمے شرما کر مجھ سے لپٹ جانا اب کہاں
 

Rate it:
Views: 526
16 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets