Add Poetry

زرا تم شام ڈھلنے دو

Poet: Zeeshan By: Shanzee, Karachi

زرا تم شام ڈھلنے دو
کہ سورج کو تو جانے دو
پرندوں کو تو اڑنے دو
زرا تم شام ڈھلنے دو
ابھی تو آسمان کا رنگ نکھرے گا
ابھی خشبو بھی بکھرے گی
ابھی موسم بھی بدلے گا
ابھی تو چاند نکلے گا
ابھی منظر بدلنے میں زرا سی دیر باقی ہے
ابھی دل کے سبھلنے میں زرا سی دیر باقی ہے
چلے جانا
ابھی ٢، ٤ پل ٢، ٤ صدیاں ساتھ رہنے دو
مجھے کچھ آج کہنے دو
بس اپنے پاس رہنے دو
مجھے اتنا تو کہنے دو
مجھے تم یاد آتے ہو
مجھے تم یاد آتے ہو

Rate it:
Views: 501
30 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets