Add Poetry

زعم

Poet: Imran uz Zaman By: Imran uz Zaman, Karachi

یہ ملت، مرا وطن سب بےدام بیچ دو
مری زمین بیچ دو، یہ آسمان بیچ دو

تری فطرت جانتا ہوں، اے فرد خبیث
ترا بس چلے، دو جہان بیچ دو

بت بیچ کر ہوا آذر بھی معتبر
سو ملا کو ہے اجازت ایمان بیچ دو

ایسے ترے گھر کا چولہا نہ جلے گا
سب نقص چھپا کر یہ تھان بیچ دو

افلاس کی ماری اے تنگدست دوشیزہ
جو ہنر نہیں بکتا، انسان بیچ دو

اب کے گیا اگر واپس نہ آؤنگا
یہ گھر بیچ دو، مرا سامان بیچ دو

ہنہہ! تجھ ہی کو تھا زعم وہ لوٹ آۓ گا
میں نے پہلے بھی کہا تھا یہ ارمان بیچ دو
 

Rate it:
Views: 356
08 Jul, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets