Add Poetry

زلفیں تھیں یا بادل کالے

Poet: توقیر اعجاز دیپک By: سدرہ انور, Pershawer

زلفیں تھیں یا بادل کالے
پڑ گئے مجھ کو جان کے لالے

آنکھیں سب کچھ بول رہی تھیں
ہونٹوں پر تھے چپ کے تالے

جب سے تیرے لب ہیں دیکھے
بھول گیا ہوں مَے کے پیالے

ایک خوشی کی حسرت لے کر
غم بھی میں نے ہنس کر پالے

تیرا آنا مشکل ہے تو
مجھ کو اپنے پاس بلا لے

تو ہے سیدھا سادھا پگلے
دنیا کے انداز نرالے

اب کے بھی سیلاب جو آیا
میں نے تیرے پَتر سنبھالے

چاند گلی میں دیکھا تو نے
چل پھر دیپک عید منا لے
 

Rate it:
Views: 1
26 Oct, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets