زمانہ گزرا ہے اپنا ہی آنے والا ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کسی کی یاد میں دنیا بھلانے والا ہوں
زمانہ گزرا ہے اپنا ہی آنے والا ہوں

بڑی عجیب خوشی ہے غم محبت بھی
ہنسی لبوں پہ مگر دل پہ کھانے والا ہوں

فلک پہ تاروں کی چاہت میں چل دیے لیکن
کچھ اور دیکھا نظارہ وہ لانے والا ہوں

تمام عمر میں گردِ رہِ سفر میں رہا
ملی نہ کوئی بھی منزل نہ جانے والا ہوں

نجانے عشق ہمیں اور کیا دکھائے گا
ابھی تو ہجر کا موسم اٹھانے والا ہوں

ابھی تو عشق کا باقی ہے امتحاں وشمہ
سرائے خواب میں کوئی اترنے والا ہوں

Rate it:
Views: 339
11 May, 2018
More Love / Romantic Poetry