زندگی کے صحرا میں تیرا ملنا آب حیات سا لگتا ہے
Poet: ZULFIQAR ALI BUKHARI By: ZULFIQAR ALI BUKHARI, RAWALPINDIزندگی کے صحرا میں تیرا ملنا آب حیات سا لگتا ہے
تجھے ہر پل سوچنا مجھے اچھا لگتا ہے
تیرا بچھڑ کر مل جانا مجھے خواب سا لگتا ہے
تیرا پل پل چاہنا مجھے خواب سا لگتا ہے
کبھی تو روٹھ نہ جائے مجھ سے ڈر لگتا ہے
اسی لئے خواب میں بھی تو ساتھ ساتھ رہتا ہے
کروں جو ستم تجھ پر تیری ہر سزا مجھے اچھی لگتی ہے
مجھے بس تجھ میں گم رہنے کی قید اچھی لگتی ہے
تیری میرے دل پر حکمرانی اچھی لگتی ہے
اسی لئے تیری جدائی خود کش موت لگتی ہے
More Love / Romantic Poetry






