Add Poetry

زندگی کے لئے ، سزا ڈھونڈتا ہوں

Poet: اخلاق احمد خان By: اخلاق احمد خان, کراچی

زندگی کے لئے ، سزا ڈھونڈتا ہوں
میں پھر جینے کی ، وجہ ڈھونڈتا ہوں

پھر کوئی مجھے چھوڑ جائے
بات اس سے کچھ ، جدا ڈھونڈتا ہوں

بہل جاتا ہے دل جلوت میں آکر
سنھبلے نہ کہیں وہ ، جگہ ڈھونڈتا ہوں

ملے وفا سے سرشار کوئی
مُردوں میں جینے کی ، ادا ڈھونڈتا ہوں

اہلِ دل سے آباد ہے سارا جہاں
دِکھے مجھ کو بھی وہ ، نگاہ ڈھونڈتا ہوں

چلا تھا کہاں سے ، جانے کہاں ہوں
راہِ سفر کا ، سرا ڈھونڈتا ہوں

یہ مال و متاع ، حسن و رعنائیاں
بُت دل میں سجا کر ، خدا ڈھدنڈتا ہوں

اخلاق ہر قلبِ بشر پر خدا کی نظر ہے
نظر دل سے ہٹاکر کیا ، بھلا ڈھونڈتا ہوں

Rate it:
Views: 307
17 Oct, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets