زیست کو جنت بنا گیا ہے کوئی
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیری زندگی میں آ گیا ہےکوئی 
 زیست کو جنت بنا گیا ہےکوئی
 
 اس کےسواکوئی تصورمیں نہیں
 میرےخیالوں پہ چھا گیا ہےکوئی
 
 زندگی میں تیرگی کےسوا کچھ ناتھا
 اپنےپیارکی شمع جلا گیا ہےکوئی
 
 تجھےکیا خبرکہ تجھےپانےکی خاطر
 آج اپنی ہستی مٹا گیا ہے کوئی
 
 اس کا پیار میرے پاس امانت ہے
 اسےمیرےدل میں چھپاگیا ہےکوئی
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 