Add Poetry

ساتھ مجھ کو ترا ملا ہوتا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

ساتھ مجھ کو ترا ملا ہوتا
بس کیا کچھ نہیں ہوا ہوتا

میں تڑپتا رہا سہارے کو
مجھ کو تیرا ہی آسرا ہوتا

میری قسمت بھی سنور ہی جاتی
دل میرا درد آشنا ہوتا

تیری بس آرزو رہے مجھ کو
میرا یہ مدعا سِوا ہوتا

غیر سے التفات نہ میرا
ورنہ اٌس کا پتہ چلا ہوتا

تیری خاطر لٹا دیا سب کچھ
یہ نہ سوچا کہ اُس کا کیا صلہ ہوتا

کوئی گزرا نہ وقت بھی ایسا
تو تصور میں نہ رہا ہوتا

آرزو بس یہی میری ہوتی
درد میں تیرے مبتلا ہوتا

تم تو اپنے ہو یہ سمجھ کر ہی تو
غیر سے نہ یہ گلہ کیا ہوتا

تیری چاہت ہی اثر کو بھاتی
ورنہ جیتے جی مر گیا ہوتا

Rate it:
Views: 172
22 Sep, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets