Add Poetry

ساجن کی یاد میں

Poet: Seher By: M Sajjad Hanif Gondal, Lahore

بڑھ گئی اس قدر بے تابی اب خو د کو بھلانا چاہتا ہوں
میں یاد کر کر تھک گیا اب اسے یاد آنا چاہتا ہوں

رکتا نہیں یہ درد دل روکنے کے باوجود
میں تو بڑی دیر سے اس دل کو سمجھانا چاہتا ہوں

کون کہتا ہے کہ مجھے درد نہیں تیر ی جدائی کا
میں تو کب سے تجھے اپنے دامن میں بسانا چاہتا ہوں

تکیہ بھیگ جاتا ہے جب جب تیر ی یاد آتی ہے
میں تو کب سے یہ آنسو تیری گود میں گرانا چاہتا ہوں

بہت ہوگیا ویران زندگی میں رونا دھونا
اب تو کچھ دیر تیرے ساتھ مسکرانا چاہتا ہوں

تھک گیا ہوں ساجن تجھ سے دور رہ رہ کر
اب تو تجھے صرف اپنا اپنا بنانا چاہتا ہوں

Rate it:
Views: 703
23 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets