سارے خط جلا دینا
Poet: انور جمال انور By: انور جمال انور, karachiکبھی آئے کوئی آفت تو سارے خط جلا دینا
کبھی خطرے میں ہو عزت تو سارے خط جلا دینا
محبت زندگی بھر کون کرتا ہے مرے محبوب
کبھی محسوس ہو نفرت تو سارے خط جلا دینا
ابھی تو خوش دلی کے ساتھ تم بھی لکھ رہے ہو خط
تمہیں ہونے لگے زحمت تو سارے خط جلا دینا
مجھے ہوگا جنوں تو میں بھی سارے خط جلا دوں گا
تمہیں بھی ہو کبھی وحشت تو سارے خط جلا دینا
اگر تقدیر ہم دونوں کو یکجا کر نہیں سکتی
جدائی ہو اگر قسمت تو سارے خط جلا دینا
تمہیں کچھ اور کیا دے گا محبت کے سوا انور
اگر درکار ہو دولت تو سارے خط جلا دینا
More Love / Romantic Poetry






