Add Poetry

سارے فاصلے

Poet: UA By: UA, Lahore

کب تلک ہم کو جدا رکھیں گے سارے فاصلے
دیکھنا مٹ جائیں گے اک دن یہ سارے فاصلے

دوریاں ساری کی ساری ختم ہوتی جائیں گی
جب ہماری قربتیں توڑیں گی سارے فاصلے

راہ کی ساری دیواریں چیرتے بڑھ جائیں گے
اور ہم مل کر فنا کر دیں گے سارے فاصلے

یہ سمندر اور صحرا، یہ کہسار اور بیاباں
طے پہ طے کرتے چلے جائیں گے سارے فاصلے

عظمٰی ہمارے دل کو ہر دم یقیں رہتا ہے
ایک نہ اک دن سمٹ جائیں گے سارے فاصلے

Rate it:
Views: 574
05 Jun, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets