Add Poetry

سبھی ساخت حالاتوں سے اب بھی انکار ہے سبھی کو

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

سبھی ساخت حالاتوں سے اب بھی انکار ہے سبھی کو
پھر کون سے وہ لمحے جن کا رہا انتظار ہے سبھی کو

جنم کی مٹی میں کوئی مڈبھیڑ نہیں ہوتی مگر
سکھا دیتا ہے جگت بازی یہ سنسار ہے سبھی کو

تنہائی پاکے کوئی الجھن کی نیند سوگیا تھا
کہ جگتی آنکھوں میں اب بھی خمار ہے سبھی کو

وہ پتھر تراشکے بھی خدا بنادیتے ہیں لیکن
ہماری محبت پرستی پر اعتراض ہے سبھی کو

تہمت ہی صحیح بدگوئی یہاں کون کرتا ہے
عشق کے دنگل میں مل گیا قرار ہے سبھی کو

حدوں میں رہہ کر تم جتنے آزار ہیں جئ لو
آخر اک دن تو چلنا اُس پار ہے سبھی کو

Rate it:
Views: 285
02 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets